اب ان ڈاکوؤں کو برداشت نہیں کریں گے۔فائل فوٹو
اب ان ڈاکوؤں کو برداشت نہیں کریں گے۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے ڈی جی خان میں رینجرز کو آپریشن کا حکم دیدیا

وزیراعظم نے ڈی جی خان میں ڈاکوؤں کیخلاف رینجرز آپریشن کا حکم دے دیا۔

لیہ میں وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب تک یہ ہوتا رہا ہے کہ مرکزی شہروں لاہور، اسلام آباد میں زیادہ پیسہ خرچ کیا گیا جبکہ باقی دور دراز علاقوں میں خرچ نہیں کیا گیا، اس سے نقصان ہوا کہ شہروں میں آبادی میں بہت اضافے ہوا اور مناسب انتظامات نہیں کیے گئے جس کے نتیجے میں سیوریج سسٹم اور صفائی ستھرائی کے مسائل پیدا ہوئے، غریب علاقوں میں پانی کی صورتحال بہت خراب ہے، ضروری ہے کہ ترقی میں سب علاقوں کو شامل کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ حال ہی میں ڈی جی خان میں ڈاکوؤں نے غریب آدمی پر بڑا ظلم کیا ہے، آئی جی پولیس انعام اور رینجرز کو آج ہی فون کروں گا کہ ان ڈاکوؤں کی خلاف سخت ایکشن لیں، وہاں پولیس چوکی بنائیں گے، اب ان ڈاکوؤں کو برداشت نہیں کریں گے جو اتنے عرصے سے مقامی لوگوں پر ظلم کررہے ہیں، فوری طور پر رینجرز کو پولیس کی مدد کرنے کا حکم دوں گا۔

گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں ڈاکؤوں کے لادی گینگ کی جانب سے شہری کے ہاتھ، بازو، کان، ناک کاٹنے کا لرزہ خیز واقعی پیش آیا ہے جس میں سرعام زندہ شخص کو کاٹ کراس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔