ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔فائل فوٹو
ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔فائل فوٹو

کراچی امن و امان کا جائزہ لینےجارہا ہوں۔ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ جانے کا مقصد صوبے  میں امن و امان ہے، اور کوئی مشن نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیرداخلہ شیخ رشید کراچی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ۔

روانگی سے قبل وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کا جائزہ لینےجارہا ہوں جس کا مقصد صرف امن ہے اورکوئی مشن نہیں، کراچی سے  واپسی پر وزیر اعظم کو امن و امان کی رپورٹ پیش کروں گا۔

وزیرداخلہ امن وامان کی صورتحال پر کراچی میں آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، اور انہی کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہوگا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد شاہ سے ملاقات بھی طے پاگئی ہے، اور یہ ملاقات کل صبح 10 بجے ہوگی، جس میں  صوبے میں امن وامان اور وفاق سے جڑے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی ون آن ون ملاقات ہوگی۔