اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج ن لیگ کے اسلام آباد سیکرٹریٹ میں ہوگا، جس کی میزبانی مسلم لیگ ن کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، اور پیپلزپارٹی اور اے این پی کی واپسی سے متعلق معاملات پر غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے اور وہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کی واپسی پر موقف واضح کریں گے، جب کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی۔