برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سائمنڈ سے پلان سے پہلے مختصر تقریب میں شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سائمنڈ سے شادی ویسٹ منسٹر کے کیتھیڈرل میں کرلی، تاریخی عمارت سیاحوں سے یہ کہہ کر خالی کرائی گئی کہ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ تقریب میں صرف 30 افراد نے شرکت کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک سو نناوے برس میں پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی لیڈر نے وزارتِ عظمیٰ کے دوران شادی کی۔ اس سے پہلے جوڑے نے تیس جولائی کو شادی کرنے کا پلان بنایا تھا۔