انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31پیسے کا اضافہ سامنے آیا۔فائل فوٹو
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31پیسے کا اضافہ سامنے آیا۔فائل فوٹو

ڈالر کی قیمت 155 روپے سے بھی بڑھ گئی

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے برخلاف اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھکر ایک بار پھر 155روپے سے تجاوز کر گئی۔
انٹربینک میں بھی پیر کو کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور ابتدائی اوقات میں ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بڑھکر 154.55روپے کی سطح تک پہنچ گئی تھی.
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 4پیسے کی کمی سے 154.39روپے پر بند ہوئی۔ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے بڑھکر 155.10روپے پر بند ہوئی۔