ماہرین امراض چشم نے دی بریج کی ٹیم کے ہمراہ آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ کیا، فری ادویات اور نظر کے چشمے بھی دیے
ماہرین امراض چشم نے دی بریج کی ٹیم کے ہمراہ آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ کیا، فری ادویات اور نظر کے چشمے بھی دیے

’’دی بریج‘‘ کے تحت گلشن حدید میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد

غیر سرکاری سماجی تنظیم ’’دی برج ‘‘کے زیر اہتمام گلشن حدید میں مفت ائ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین امراض چشم نے دی بریج کی ٹیم کے ہمراہ آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ کیا، فری ادویات اور نظر کے چشمے بھی دیے۔
میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا اورادویات تجویزکیں اور سیریس مریضوں کو ریفر بھی کیا۔
اس موقع پرغیر سرکاری سماجی تنظیم دی بریج کے بانی علی صہیب نے کہا کہ دی برج کے تحت ایسے مزید میدیکل کیمپس منعقد کریں گے، ایسے کیمپس انکھوں کی صحت کے حوالے سے مفید ہیں،عوام کی مدد اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہی ہمارا مقصد ہے۔
ڈاکٹر عارف نے کہا کہ پاکستان میں عوام کی انکھوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہی کم ہے انکھوں کے حوالے سے مکمل آگاہی ضروری ہے۔ اس طرز کے کیمپ ضروری ہیں کیوں کے عوام کاایک بڑا حصہ غربت کی وجہ سے علاج سے محروم ہے، ایسی صورتحال میں دی بریج کے اقدامات لائق تحسین ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔