بجٹ کی آمد آمد ہے، آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کیا ملے گا ، فواد چوہدری نے سب بتادیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔ ہمارے دور میں مہنگائی ہوئی مگر قوت خرید میں اضافہ بھی اسی تناسب سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے یپغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلیے ورک ویزا کا اجرا شروع کر دیا، کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں جبکہ ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4% سے بھی کم ہو گئی ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ امید ہےاگلےدو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔