اسسٹنٹ کمشنر سونیاصدف واقعہ کی ذمے دار قرار پائی ہیں ۔فائل فوٹو
اسسٹنٹ کمشنر سونیاصدف واقعہ کی ذمے دار قرار پائی ہیں ۔فائل فوٹو

فردو س اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر کا معاملہ۔خاتون افسر کو سزا مل گئی

وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان رمضان المبارک میں پیش آنے والے واقعہ کے ایک ماہ بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

واقعہ کی تحقیقات میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کی غفلت سامنے آئی ہے جس کے پیش نظران کا تبادلہ پنڈ دادن خان میں کردیا گیاہے ،سونیاصدف کی جانب سے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنرکے عہدے سے ہٹائے جانے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے ۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیاصدف واقعہ کی ذمے دار قرار پائی ہیں کیونکہ وہ اپنی ایئر کنڈیشن گاڑی میں براجمان تھیں جس وقت خاتون خریدار نے رمضان بازار میں ناقص سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کی شکایت کی ۔فردو س عاشق اعوان سیالکوٹ کے رمضان بازاروں کا دورہ کرنے کیلیے آئیں تو انہیں خاتون کی جانب سے رمضان بازار میں اشیاکی کوالٹی سے متعلق شکایت کی گئی ۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی سامنے آئی تھی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کی سرزنش کی گئی ۔معاملہ سامنے آنے پر معاون خصوصی نے عثمان بزدارسے ملاقات کی اور معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔