قلندر لودھی کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔فائل فوٹو
قلندر لودھی کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کے پی کے۔ صوبائی وزیر مال رضا کارانہ طور پر عہدے سے مستعفی

خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر مال قلندر لودھی نے رضا کارانہ طورپراپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے قلندر لودھی کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قلندرلودھی نے بطور وزیر مال استعفیٰ دیا ہے مگروہ وزیراعلیٰ کے مشیر کے طورپرکام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ قلندر خان لودھی خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقہ پی کے 38ایبٹ آباد سے بطور رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔