ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس کی15 روز میں متعلقہ تھانوں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت، منشیات فروشی روکنے کے لیے تینوں زونل ڈی آئی جیز کو بھی احکامات جاری
ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس کی15 روز میں متعلقہ تھانوں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت، منشیات فروشی روکنے کے لیے تینوں زونل ڈی آئی جیز کو بھی احکامات جاری

جرائم روکیں ورنہ گھر جائیں‘کراچی پولیس چیف نے ایس ایچ اوز کو نوٹس دیدیا

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس سرگرم ہوگئے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے متعلقہ 30 تھانوں کو تنبیہی نوٹسز جاری کردیے جس میں کہا گیا ہےکہ شہر کے 50 فیصد اسٹریٹ کرائم ان 30 تھانوں کی حدود میں ہورہے ہیں، متعقلہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اسٹریٹ کرائم پر قابو کریں ورنہ گھرجائیں۔
نوٹس میں کہا گیاہےکہ تھانے دار اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کو بڑھائیں۔
کراچی پولیس چیف نے 15 روز میں متعلقہ تھانوں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے اور منشیات فروشی کو روکنے کے لیے تینوں زونل ڈی آئی جیز کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ لاک ڈاؤن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 تھانے داروں کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے، ایس ایچ او ڈیفنس،ایس ایچ او عزیز بھٹی اورایس ایچ او سچل شامل ہیں۔