سینیٹر منظور کاکڑ، رانا مقبول احمد، فیصل جاوید، محمد عبدالقادر کو بھی مختلف قائمہ کمیٹیوں کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا
سینیٹر منظور کاکڑ، رانا مقبول احمد، فیصل جاوید، محمد عبدالقادر کو بھی مختلف قائمہ کمیٹیوں کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

بیرسٹرعلی ظفر سینیٹ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا۔
بیرسٹر علی ظفر سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں جبکہ اس کمیٹی کا ملک میں قانون سازی کے حوالے سےاہم کردار رہا ہے۔
اس کے علاوہ سینیٹر منظور کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کےچیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ سینیٹر رانا مقبول احمد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےانفارمیشن اینڈبراڈکاسٹنگ جبکہ سینیٹرمحمد عبدالقادرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔