سندھ حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔فائل فوٹو
سندھ حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔فائل فوٹو

کراچی کےتاجروں نے علم بغاوت اٹھالیا، مارکیٹں 8بجے تک کھولنے کا اعلان

تاجر برادری نے حکومتی حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کراچی میں کل سے رات آٹھ بجے تک مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تاجر ایکشن کمیٹی کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔ تاجر تنظیموں کے مطابق چھ بجے دکانیں بند نہیں ہوں گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی سندھ کے تاجروں نے صبح 8 سے رات 8 بجے تک کارروبار کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایک بیان میں انجمن کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر اور تاجر رہنما رضوان عرفان نے مطالبہ کیا تھا کہ سندھ حکومت تاجروں کی مشاورت کے بغیرکوئی کام نہ کرے۔ سندھ میں اس وقت تاجروں کے ساتھ بدترین رویہ اختیار رکھا گیا۔
عتیق میر نے کہا کہ نقصان برداشت کر رہے ہیں، ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹی جارہی ہے۔ کاروبار نہ کرنے دیا گیا توہڑتال احتجاج کریں گے اوربل نہیں دینگے۔ ہفتے میں صرف ایک دن کی چھٹی کی جائے۔