وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو
وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو

لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکی طبیعت ناساز۔ ہسپتال منتقل

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکو سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ دلیپ کمار کو سانس کے مسائل درپیش ہیں جس کے باعث انہیں آج صبح ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیاہے ڈاکٹران کا علاج کر رہے ہیں اور کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں تاہم ابھی تک نتائج نہیں آئے ہیں ۔

سائرہ بانو نے مداحوں سے دلیپ کمار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی،ان کا کہناتھا کہ دلیپ کمار کی صحت کے لیے دعا کی جائے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوکر گھر جاسکیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہے جب کہ گزشتہ ماہ بھی انھیںہسپتال میں داخل کیا جاچکا ہے۔