چاقو بردار شخص نے خواتین کو دھکے دیے۔فائل فوٹو
چاقو بردار شخص نے خواتین کو دھکے دیے۔فائل فوٹو

پاکستانی خاندان کو ٹرک سے کچلنے والا ملزم عدالت میں پیش

کینیڈا میں مسلمان پاکستانی خاندان کے افراد کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے میں گرفتار 20 سالہ ملزم ناتھانیئل ویلٹمین کو لندن اونٹاریو کی مقامی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کر دیا گیا۔

عدالت میں ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل کے 4 اور اقدامِ قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو جمعرات کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مذکورہ خاندان کو ٹرک سے روندنے والا 20 سالہ دہشت گرد ناتھانیئل ویلٹمین مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتارکرلیا تھا۔کینیڈا میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانی خاندان کا تعلق لاہور سے ہے۔

دوسری جانب کینیڈین پاکستانی رکنِ پارلیمنٹ اقرا خالد نے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کا مقابلہ کر کے جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام مسلم کمیونٹی اس سانحے کے بعد سے تشویش کا شکار ہے۔واقعے کے حوالے سے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے 5افراد کو ٹرک سے روند ڈالا تھا۔