11 لاکھ 62 ہزار 177 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ فائل فوٹو
11 لاکھ 62 ہزار 177 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ فائل فوٹو

پاکستان میں مزید 53 افراد کرونا سےزندگی کی بازی ہار گئے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 383 کیسز سامنے آئے اور مزید 53 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 516 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 3 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 376 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 13 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 46 ہزار 190 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 196 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 67 ہزار 447 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 882 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 36 لاکھ 19 ہزار 766 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 805 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 349 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 535 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 144 ہو گئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 781 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 164 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 806 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 766 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 893 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 290 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 538 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 556 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 655 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔