تمام سرکاری ادارے غیر متعلقہ اورمشکوک فائلزکھولنے سے اجتناب کریں۔فائل فوٹو
تمام سرکاری ادارے غیر متعلقہ اورمشکوک فائلزکھولنے سے اجتناب کریں۔فائل فوٹو

 پاکستان میں سائبرحملوں کا خطرہ۔سرکاری اداروں کو الرٹ جاری

پاکستان میں سائبرحملوں کے خطرے پروفاقی حکومت نے تمام محکموں اورصوبائی حکومتوں کوالرٹ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق سپلائی چین اٹیک کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کی ہیکنگ کا خطرہ سامنے آیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ہیکرز سافٹ ویئر کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرزکا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔

اینٹی وائرس اسپیم فائل کو شناخت کرنے میں ناکام ہیں، ہیکرزکئی مغربی ممالک میں بھی سپلائی چین اٹیک کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کر چکے ہیں، تمام سرکاری ادارے غیر متعلقہ اورمشکوک فائلزکھولنے سے اجتناب کریں۔

نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والی ای میل مت کھولیں اورسرکاری کمپیوٹرز کے مواد کی حفاظت یقینی بنانے کے اہم اقدامات بروکار لائے جائیں، پنجاب بینک، پنجاب ریونیو اتھارٹی اورمحکمہ خزانہ کے شعبہ جات کے سربراہان، تمام ڈویڑنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و آئی جی پنجاب کو مراسلے بھیجے گئے ہیں۔