پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے بجٹ 22-2021 کو مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تباہی سرکاراب اپنی نااہلی اور بدترین گورننس کو چھپانے کے لیے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا ذمہ دار آئی ایم ایف کو ٹھہرا رہی ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پارلیمانی نگرانی کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟ 90 دن میں نیا پاکستان بنانے والوں کو 1000 دن ہو گئے ہیں، کہاں ہے نیا پاکستان۔
نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ نااہل سرکار اب بجٹ اجلاس میں مشکوک اعداد وہ شمار پیش کرے گی، اہم اعدادوشمار کو چھپائیں گے اور پچھلی حکومتوں کو اپنی نااہلی کا ذمہ دار ٹھہرائے گی جبکہ اربوں روپے مالیت کا بلاواسطہ ٹیکس ایک بار پھر غریب عوام پر عائد کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کردے گی۔