ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو
ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی لینڈ کروزرچوری ہوگئی

منگھوپیر سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی لینڈ کروزر گاڑی چوری ہوگئی۔

نجی ٹی وی کےمطابق منگھوپیر میں اجتماع گاہ روڈ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی لینڈ کروزر چوری ہوگئی اور مقامی رہنما علی بادشاہ نے دعویٰ کیا کہ چوری ہونیوالی لینڈ کروزر میں 25 لاکھ نقد رقم اور لائسنس یافتہ پستول بھی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی دفتر سے گھر گیا تو گاڑی چوری ہوگئی، لینڈ کروزر چوری کے لیے آنے والے ملزمان کالے رنگ کی ڈبل کیبن میں تھے، واقعے کی ابتدائی رپورٹ منگھوپیر تھانے میں درج کرادی ہے۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی جس میں چوری کی گئی لینڈ کروزر منگھوپیر اور متصل سڑکوں سے نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے جب کہ لینڈ کروزرکے پیچھے کالے رنگ کی مشتبہ ڈبل کیبن بھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔