کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار عقیل کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا، گرفتار پولیس اہلکار مدد گار ون فائیو میں تعینات ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے چھینے ہوئے موبائل فونز، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم پہلے بھی ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں دو مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو مرتبہ گرفتاری کے باوجود اہلکار نوکری پر بحال تھا۔