پینشنرز پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز رد کردی گئی ۔فائل فوٹو
پینشنرز پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز رد کردی گئی ۔فائل فوٹو

پنشنرزاورریٹائرڈ افراد پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد

وزیر اعظم عمران خان نے پنشنرزاورریٹائرڈ افراد پر ٹیکس لگانے کی تجویز کو مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشنرزاورریٹائرڈ افراد پر ٹیکس لگانے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ تمام پینشنرز پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز رد کردی گئی۔

قبل ازیں خبر تھی کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے پنشنرزپر ٹیکس لگانے کی تیاری شروع کردی ہے، اور آئی ایم ایف کی تجویزپرتمام پینشنرز پرساڑھے 7 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت پنشن کی مد میں سالانہ 250 ارب روپے ادائیگی کرتی ہے، ساڑھے 7 فیصد فکسڈ ٹیکس کے بعد پینشنر پر 18 ارب سے زائد کا ٹیکس کا بوجھ عائد ہونا تھا، لیکن اب نئے مالی سال کے بجٹ میں پینشنر اور ریٹائرڈ بینیفٹ افراد پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔