بارات غازی سے آزاد کشمیرجارہی تھی،فائل فوٹو
بارات غازی سے آزاد کشمیرجارہی تھی،فائل فوٹو

مسافربس کھائی میں گرنے سے 20افراد جاں بحق

خضدار۔مسافربس کھائی میں گرنے سے 20افراد جاں بحق جبکہ 30زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وڈھ سے دادو جانے والی زائرین کی بس کھوڑی کے مقام پرالٹ کرکھائی میں جاگری ۔بس میں سوار تمام زائرین پیرعبدالقادرکے عرس میں شرکت کرکے واپس جا رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق حادثے کے بعد فورسزاورعلاقہ مکینوں نے زخمی ہونے والے زائرین کو خضدار کے مقامی ہسپتال منتقل کیاہے جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ جاں بحق افراد اورزخمیوں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔