بلڈنگ میں موجود افراد کو باہر نکال لیاگیا۔فائل فوٹو
بلڈنگ میں موجود افراد کو باہر نکال لیاگیا۔فائل فوٹو

کراچی میں بلاول ہاﺅس کے میڈیا سیل میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی میں بلاول ہاﺅس کے میڈیا سیل میں آگ بھڑک اٹھی جسے فائر بریگیڈ کا عملہ بجھانے میں مصروف ہے ۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع پر شہر کے مختلف مراکز سے آگ بجھانے والا عملہ اور 6 فائر بریگیڈ آگ بجھانے کے لئے روانہ کی گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ادارے کے اہلکارکا کہناہے کہ ابتدائی طورپریہی معلوم ہوتاہے کہ میڈیاسیل میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، بلڈنگ میں موجود افراد کو باہرنکال لیاگیا، آتشزدگی سے مانیٹرنگ رو، سرور روم ، آرکائیو رو، اسٹور روم ، میٹنگ روم ، کانفرنس روم کو نقصان پہنچا۔