شہزادہ عبداللّٰہ بن محمد بن عبدالعزیز السعود بن فیصل السعود کے انتقال کا اعلان آج کیا گیا۔فائل فوٹو
شہزادہ عبداللّٰہ بن محمد بن عبدالعزیز السعود بن فیصل السعود کے انتقال کا اعلان آج کیا گیا۔فائل فوٹو

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے فیس کے بغیر وزٹ ویزوں میں توسیع دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت 20ممالک کے جن شہریوں کے وزٹ ویزے ختم ہو رہے ہیں انہیں مفت میں توسیع دی جائے گی ، ویزوں میں توسیع 31 جولائی تک کر دی جائے گی۔ اس سہولت کے تحت سعودی عرب سے باہر زائرین اپنے غیر استعمال شدہ ویزے کی توسیع کرا سکیں گے۔ پاکستان سمیت 20 ممالک کے جن شہریوں کے سعودی وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے وہ فیس کے بغیران میں توسیع کرا سکیں گے۔یہ توسیع خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی ہدایت پرکی گئی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اس ضمن میں وزارتِ داخلہ اور خزانہ کے تعاون سے الیکٹرونک خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔ بیرونِ ملک زائرین بغیر کسی فیس کے الیکٹرونک خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔سعودی شاہی ہدایات کے مطابق یہ اقدام مہلک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کی جانیوالی احتیاطی تدابیر کے اثرات کو کم کرنے کیلئے کوششوں کا ایک حصہ ہے۔