پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو
پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو

پلیٹ صاف نہ ملنے پرمشتعل افراد کے تشدد سے ویٹر جاں بحق

حیدر آباد میں شادی کی تقریب میں ذرا سا جھگڑا خون خرابے تک پہنچ گیا، مشتعل افراد نے اس قدر تشدد کیا کہ ویٹر ہلاک ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ بلدیہ کی حدود ڈپلائی کالونی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ کھانے کی پلیٹ صاف نہ ملنے پر 20 سے 25 افراد نے ویٹر پراس قدر تشدد کیا کہ 35 سالہ ٹھارو شورو موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے ویٹرکی لاش قانونی کارروائی کیلیے سول ہسپتال منتقل کردی ۔