اسرائیلی فضائیہ کا جنگی طیارہ عسقلان کے قریب گر کر تباہ
طیارے کے زمین پر گرنے سے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی ، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، مزید تحقیقات جاری
November 2, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
تل ابیب:اسرائیلی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ فنی خرابی کے باعث عسقلان کے قریب بیت شکما کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
اسرائیلی دفاعی حکام کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے نتیجے میں پیش آیا، تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارے کے زمین پر گرنے سے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے تباہ ہونے والے جنگی طیارے کی ساخت اور ماڈل سے متعلق فی الحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔