پی ایس ایل 6 کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈٰیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، انجرڈ رسل اور فاف ڈوپلیسی کی جگہ حسان خان اورظہور خان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عثمان شنواری کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، آئندہ تین میچز جیتنے کی کوشش کریں گے، ٹیم پر دباؤ ہے لیکن یہ کرکٹ کا حصہ ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos