پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عالیہ حمزہ کی کار کو مسلم لیگ ن کے اقبال بوسال نے جان بوجھ کر ٹکر مار دی ۔
صحافی شفا یوسفزئی کے مطابق اقبال بوسال نے پراڈو کار میں دانستہ طور پرعالیہ حمزہ کی گاڑی کو ٹکر ماری ۔ حملے کے وقت مسلم لیگ ن کے ایم این اے کی گاڑی میں دو یا تین اور ایم این ایز بھی موجود تھے ۔تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ عالیہ حمزہ کی گاڑی بری طرح سے متاثر ہوئی ۔
عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی کو جان بوچھ کر ٹکرماری گئی اورجب ان کے ڈرائیورنے لیگی رکن اسمبلی سے وجہ پوچھی تو وہ فوری طور پر موقع سے فرار ہوگئے۔