امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت کی خبریں، خام تیل 3 فیصد سستا ہوگیا
برینٹ 110 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ امریکی خام تیل 101 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ
November 2, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
نیویارک: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی خبروں کے باعث خام تیل کی قیمتیں 3 فیصد سے زائد کی کمی ہوگئی۔
برینٹ 110 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ امریکی خام تیل 101 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا اور اماراتی مربن کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے۔
دوسری جانب ابوظبی کی سرکاری تیل کمپنی نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کے عالمی ذخائر میں تقریباً 1 ارب بیرل کی کمی ہوئی ہے جبکہ ڈیزل کے ذخائر گزشتہ 35 سال کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رد و بدل متوقع ہے