عمران خان نے آزاد کشمیر کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔فائل فوٹو
عمران خان نے آزاد کشمیر کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔فائل فوٹو

آزاد کشمیر حکومت نے وفاق کو 25 جون کی ڈیڈ لائن دیدی

وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت کے مابین تنازع کی وجہ سامنے آگئی ، آزاد کشمیر حکومت نے وفاق کو مبینہ غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کیلئے 25 جون کی ڈیڈ لائن دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق آزا کشمیر حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ وفاق کی بے جا مداخلت سے آزاد کشمیر کابینہ نے بجٹ کی منظوری نہیں دی ، تاریخ میں پہلی بار بجٹ پیش کئے بغیرا سپیکر نے اسمبلی اجلاس ملتوی کر دیا۔

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے مطابق وفاق نے آزاد کشمیر کے بجٹ سے 5 ارب روپے وزیر امور کشمیر کو دیے اور انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں میں تقسیم کئے جائیں گے ، جبکہ پچھلے بجٹ میں منظور شدہ منصوبے روک کر اربوں روپے لیپس کیے جا رہے ہیں ، توانائی کے میگا پراجیکٹ پر فکسڈ ٹیکس ہمارے حق پر ڈاکہ زنی ہے ۔

آزاد کشمیر کابینہ کے مطابق وفاق کے غیر آئینی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔