بریگیڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کو چونا لگانے والے جعلساز گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا ۔
اس حوالے سے ایس پی جمشید فاروق بجرانی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں خاتون بھی شامل ہے۔گرفتارملزمان کے قبضے سے جعالسازی کے کیمیکل اور دیگر ساز وسامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ملزمان اصل نوٹ کے بنڈل پرکیمیکل کے ذریعے کالارنگ چڑھا دیتے تھے اور اپنے شکار کو جعلی نوٹوکا بنڈل پکڑا دیتے ہیں ۔ملزمان کی ویڈیو سوشل میڈیا پربھی موجود ہے۔
گرفتار ملزمان اس طریقے سے کئی سادہ لوح افراد کو لوٹ چکے ہیں۔گرفتارملزمان میں بشریٰ ،اظہر اور نعیم شامل ہیں۔