کراچی میں سردیوں سے قبل ہی سی این جی کی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی۔
کراچی ميں رات 12 بجے سے 56 گھنٹوں کیلیے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ایس ایس جی سی کے جاری اعلامیے کے مطابق عام صنعتوں اوران کے کیپٹو پاور پلانٹس کو بھی اتوارکی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلیے گیس نہیں ملے گی۔ گیس سسٹم میں پریشر میں کمی کے باعث گیس بند کرنا پڑرہی ہے۔