متاثرین کی عمریں دس سے 55 سال کے درمیان ہیں۔فائل فوٹو
متاثرین کی عمریں دس سے 55 سال کے درمیان ہیں۔فائل فوٹو

افغانستان میں امریکی سفارت خانے کا اہل کارکرونا سے ہلاک

افغانستان میں ایک دن کے دوران کورونا کے باعث امریکی سفارت خانے کے اہل کار سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جوایک روزکی سب سے بڑی تعداد ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ افغانستان میں کورونا وبا کی صورت حال انتہائی خراب ہوگئی۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوزکرگئی جب کہ کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائز نے کورونا سے ایک سفارتی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دارالحکومت کابل میں قائم امریکی سفارت خانے کے عملے کا کورونا ٹیسٹ کرایا اور درجنوں افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر114 افراد کو قرنطینہ کیا گیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے امریکی سفارت کار کے اہلکار کا نام نہیں بتایا تاہم انہوں نے کہا کہ ویکسین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے امریکا سے ویکسین کابل بھیجوائی جا رہی ہے۔

افغانستان میں مجموعی طورپرایک لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثراور4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تاہم جنگ زدہ ملک میں صورت حال نارمل نہ ہونے کی وجہ سے درست تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔