بارسلونا کی عدالت نے جان میک ایفی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو
 بارسلونا کی عدالت نے جان میک ایفی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو

اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی نے خود کشی کرلی

اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی جان میک ایفی(John McAfee) نے اسپین کی جیل میں مبینہ طورپر خود کشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان میک ایفی کو ٹیکس چھپانے کے الزام میں اکتوبر2020 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بارسلونا کی عدالت نے جان میک ایفی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ جان میک ایفی نے 1987 میں میک ایفی کارپوریشن کی بنیاد رکھی تھی اور پھر میک ایفی کارپوریشن نے اینٹی وائرس کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنا نام بنایا، انٹیل نے 2010 میں میک ایفی کارپوریشن کو خرید کر میک ایفی کی تمام پراڈکٹس کا نام تبدیل کرکے انٹیل سیکیورٹی رکھ دیا تھا۔