آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو
آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو

آصف زرداری نے لاہورمشن کے مقاصد حاصل کرلیے

سابق صدر آصف علی زرداری کا لاہور مشن مکمل ہوگیا اورآج شام دورہ مکمل کرکے واپس کراچی روانہ ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے سابق صدرنے دورے کے دوران عام انتخابات سے قبل پنجاب میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اینٹی ن لیگ الائنس بنانے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے دوبارہ زور پکڑنے کے لیے اہم مقاصد حاصل کرلیے۔

سابق صدر نے دورہ لاہور میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور رابطے کیے جس کے دوران جہانگیر ترین گروپ سے الائنس کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اکثر رہنماؤں نے سابق صدر کو مناسب وقت پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرادی۔ پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک سونپ دیے گئے۔ سینٹرل پنجاب سےقمرالزمان کائرہ، حسن مرتضی، چوہدری منظور اورنگزیب برکی، قاسم ضیاء کو اہم ذمے داریاں مل گئیں۔

آصف زرداری جولائی میں دوبارہ لاہور میں ڈیرہ لگائیں گے اورکشمیرالیکشن مہم کے بعد بلاول بھٹو بھی لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ جبکہ پنجاب میں خواتین ونگ کو متحرک کرنے کے لیے آصفہ بھٹو لاہورآئیں گی۔