لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونےو الے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ گرفتار شخص سے رابطے میں رہنے والی خاتون کرن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص لاہور میں قیام کے دوران کرن سے رابطے میں رہتا تھا، خاتون کرن کو پیٹر ڈیوڈ کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، پیٹر ڈیوڈ کے اہلخانہ گھروں کو تالے لگاکر غائب ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کرن سے پیٹر ڈیوڈ کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔
جبکہ حساس اداروں کی جانب سے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے واقعے کی تفتیش کے دوران ایک کار مکینک کو حراست میں لیا گیا ہے۔ با خبرذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لینے کے بعد مذکورہ کار مکینک کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔