محبوبہ مفتی نے بھارت کی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو
محبوبہ مفتی نے بھارت کی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو

محبوبہ مفتی کا آرٹیکل 370 کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان 

مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی  نے آرٹیکل 370 کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان  کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے منعقد کی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد اپنے بیان میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ  بھارتی سرکارکے پاکستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ مودی سے ملاقات میں پاکستان سے مذاکرات کی بات کی، بھارت میں اختلاف رائے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی سابق وزرائے اعلیٰ سمیت 14 کشمیریوں سے نئی دہلی میں ملاقات کی،تاہم اس ملاقات کے نتائج بھارتی حکومت کی خواہشات کے مطابق سامنےنہ آسکے ہیں۔