تشدد کو جنم دینے کے اقدامات سے گریز کیا جائے۔فائل فوٹو
تشدد کو جنم دینے کے اقدامات سے گریز کیا جائے۔فائل فوٹو

ایران نے جوہری پلانٹ تک رسائی دینے سے انکار کردیا

ایران نے جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے فروغ کے لیے کوشاں عالمی تنظیم ’’انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی‘‘ کے معائنہ کاروں کو اپنے جوہری پلانٹ تک رسائی دینے سے انکار کردیا، ایرانی پارلیمنٹ کے  اسپیکر محمد باقر قالی باغ  نے کہاکہ جوہری پلانٹس سے متعلق معلومات، ڈیٹا اور تصاویر ہمارے پاس محفوظ ہیں لیکن یہ اُس وقت تک اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے حوالے نہیں کی جاسکتیں جب تک از سرنو معاہدہ نہیں کرلیا جاتا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے  اسپیکر محمد باقر قالی باغ نے کہا ہے کہ عالمی جوہری معائنہ تنظیم ’’آئی اے ای اے‘‘ سے نگرانی کے معاہدے کی معیاد ختم ہوگئی ہے اس لیے ان کا ملک ایجنسی کو اپنے جوہری پلانٹس تک رسائی نہیں دے گا۔ایران اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان فروری میں تین ماہ کا معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ایجنسی نیوکلیر پلانٹ کا معائنہ کرسکتی تھی اور دیگر معلومات و تصاویر بھی حاصل کرسکتی تھیں جس کا مقصد اس بات کا یقینی بنانا تھا کہ ان پلانٹس میں جوہری توانائی پُرامن مقاصد کے لیے ہی استعمال ہو رہی ہے۔

24 مئی کو ختم ہونے والے تین ماہ کے معاہدے میں مزید ایک ماہ کی تجدید کردی گئی تھی تاہم اضافی معیاد بھی 24 جون کو ختم ہونے پر ایجنسی نے مزید توسیع کی درخواست کی تھی جس پر ایران نے کہا تھا کہ قومی سلامتی کونسل اس پر غور کرے گی۔ایران کی جانب سے ایجنسی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے اعلان سے 2015 کے چھ  ممالک کے ساتھ کیے گئے عالمی جوہری معاہدے سے امریکا کی علیحدگی پر ہونے والے مذاکرات کھٹائی میں پڑ سکتے ہیں۔