عمر لودھی کو مزید تین سال کیلیے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔فائل فوٹو
عمر لودھی کو مزید تین سال کیلیے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز میں پانچ اشیاپرسبسڈی کی مدت میں 15 دن کی توسیع

قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے یوٹیلیٹی اسٹورزمیں پانچ اشیاپرسبسڈی کی مدت میں 15 دن کی توسیع کردی۔اشیائے خورونوش میں چینی،آٹا،گھی،دالیں اورچاول شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو د ی جانے والی سبسڈی کےمعاملے پرغور کیلیے کمیٹی قائم کردی گئی جو صورتحال کاتجزیہ کرکے سفارشات پیش کرے گی۔وزارت صنعت وپیداوارنے سبسڈی میں 6 ماہ توسیع کامطالبہ کیاتھا ۔

اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے وزارت داخلہ سمیت مختلف محکموں کیلیے ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔