گزشتہ رات شادی کی تقریب کے دوران دولہا زیشان نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں عاطف نامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا
گزشتہ رات شادی کی تقریب کے دوران دولہا زیشان نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں عاطف نامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،دولہاگرفتار

ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کا گزشتہ رات کیماڑی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے کے واقع کا فوری نوٹس۔

ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپیکٹر محمد اشفاق کی سربراہی میں بنائی گئی پولیس پارٹی نے  کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث دولہے کو گرفتار کرلیا ۔اس حوالے سے جیکسن پولیس کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہا کو گرفتار کر لیا ہے تاہم  دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے  چھاپے مارے جارہے ہیں۔

گزشتہ رات شادی کی تقریب کے دوران دولہا زیشان نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں عاطف نامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔جبکہ ملزم دولہے سے مزید تفتیش کی  جارہی ہے۔