روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے عوام کے ساتھ براہ راست گفتگو کے دوران ہیکرز نے ان کے فون پر سائبر حملہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاستی ٹی وی پر نشر ہونے والی براہ راست گفتگو کے دوران ہیکرز نے سائبر حملوں کے زریعے گفتگو میں بار بار خلل پیدا کیا۔
رپورٹ کے مطابق روسی ٹیلی کام کمپنی رو ٹیلی کام نے حملوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے گئےہیں۔
ٹی وی اینکرنے کال کے دوران صدر کو سائبر حملوں سے آگاہ کیا، جس پرانھوں نے حیرت کا اظہارکیا۔روسی صدرہرسال براہ راست پورے ملک میں شہریوں سے ان کے مسائل سے متعلق ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہیں اور انہیں جواب دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چار گھنٹے تک جاری رہنے والے مکالمے میں مواصلاتی کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ پریشانی اس وقت دیکھی گئی جب دور درازعلاقوں سے کالیں موصول ہوئیں۔روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ حملوں کا منبع واضح نہیں۔