بھارتی ریاست گجرات میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پنج محل پولیس کو اطلاع ملی کہ جمیرا ریزارٹ پر جوا کھیلا جا رہا ہے۔ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ریزورٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں رکن اسملبی کیسری سنگھ سولنکی کی سرپرستی میں جوا کھیلا جا رہا تھا۔ جس وقت پولیس پہنچی تو اس وقت کیسری سنگھ خود بھی جوا کھیلنے میں مصروف تھے۔ پولیس نے رکن اسمبلی سمیت 25 افراد کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارافراد میں چار نیپالی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔