کشمیر میں جیالے عمران خان کی کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
کشمیر میں جیالے عمران خان کی کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

آریا پار کرنےوالے پاﺅں پکڑنے پر آگئے۔بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے مسلم لیگ (ن) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کچھ دوست چاہتے تھے کہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے، یہ چاہتے تھے کہ عمرا ن خان کوکھلا راستہ دے دیا جائے، ہم نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے سے انکار کیا تو ان میں بھی ہمت آئی، یہ عمرا ن اور بزدار کو چلانا چاہتے ہیں،کہتے تھے آر یاپارہوگا، آریا پار کرتے کرتے پاﺅں پکڑنے پر آگئے، ہم نے سر کٹوائے ہیں کسی کے پاﺅں نہیں پکڑیں گے، آپ نے عمران خان کو نہیں گرانا تو نہ گرائیں،ہم کسی کے پاﺅں پکڑے بغیرعمران خان کو گر ا کر دکھائیں گے۔

آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کوکشمیری جیالے وزیراعظم کو منتخب کریں گے،ہمارا رائے شماری کا نعرہ سب پر بھاری ہے،کشمیر کی عوام نے سب کو بھگتا ہے، یہ الیکشن کشمیر کے لیے اہم ترین ہے،کٹھ پتلیوں کو بھگا کر کشمیریوں کو بچانا ہوگا، کشمیری عوام کا فیصلہ اسلام آباد اور دہلی سرکاربھی مانے گی،دنیا کو ماننا ہوگا کشمیر ڈکٹیشن پر نہیں چلتا،کشمیریوں کی ذمہ داری ہے کہ اس کٹھ پتلی وزیرا عظم سے خود کو بچائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیاآپ کشمیرمیں بھی کٹھ پتلی حکومت چاہتے ہیں؟،کٹھ پتلی وزیر اعظم نے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے، پاکستان میں مہنگائی کی بنگلہ دیش اور بھارت سے بھی زیادہ ہے، بجٹ میں تنخواہیں،پنشن نہ بڑھاکرعوام کومزیدتکلیف دی گئی،کٹھ پتلی پورے ملک کا خون چوس رہا ہے، 50لاکھ گھر بنانے والوں نے لوگوں سے چھت چھین لی،ہم نے 3 سال سے اس کٹھ پتلی کامقابلہ کیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے پہلے دن ان کوسلیکٹڈکانام دلوایاتھا،وزیراعظم اتنے نااہل ہیں کہ سلیکٹڈکانام دینے پربھی ڈیسک بجاتے رہے،وزیراعظم میری تقریرکے دوران کبھی دوبارہ نظرنہیں آئے، کشمیرکاسوداکرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے،کشمیرمیں تاریخ کابدترین ظلم ہورہاہے اورکٹھ پتلی خاموش ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وجبرناقابل برداشت ہے،مودی کومنہ توڑجواب یہ دیاکہ کشمیرہائی وے کو سری نگرکانام دے گیا،ہم مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کو تیار ہیں،کشمیری حکم کریں کے کل جنگ کرنی ہے تو ہم بھارت سے کل جنگ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سلیکٹڈکوبھگانے کیلیے سب کوایک ہوناپڑےگا،عمران خان میں دم ہے تو آزاد کشمیر کا نقشہ بدل کر دکھائیں۔ہم کسی بھی نہاری یا حلوہ کھانے والے اتحاد میں شامل نہیں ہوںگے ، بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے نمبرز پورے تھے، ہم آصف زرداری کو ہسپتال سے اور خورشید شاہ کو جیل سے لائے، مگر پی ڈی ایم والے اسمبلی سے غائب ہوگئے،مولانا فضل الرحمن کو چاہیے تھا کہ بجٹ اجلاس میں غائب ہونے والوں کو نوٹس بھیجتے۔