ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 25اموات

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 25اموات جبکہ ایک ہزار 737نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح3.65فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار518 اورمثبت کیسز کی تعداد نو لاکھ 69 ہزار370 ہو گئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے اورنو لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 805 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 566، خیبرپختونخوا چار ہزار 348، اسلام آباد 782، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 317 اور ٓزاد کشمیر میں 591 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار400، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 39 ہزار08، پنجاب تین لاکھ 47 ہزار 553، سندھ تین لاکھ 44 ہزار223، بلوچستان 27 ہزار 781، آزاد کشمیر 20 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار 700 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔