ٹرانسپورٹرز کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافرکی ٹکٹس بک نہ کریں،فائل فوٹو
ٹرانسپورٹرز کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافرکی ٹکٹس بک نہ کریں،فائل فوٹو

’’کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے گاڑیوں میں سفر نہیں کر سکیں گے‘‘

سندھ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے پرعملدرآمد کا آغاز کردیا گیا۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہےکہ این سی اوسی کے فیصلے کی روشنی میں مسافر گاڑیوں میں کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے اوراس سلسلے میں سندھ کےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریزکواحکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرزاور مسافر ویکسی نیشن کے ساتھ ہی سفر کرسکتے ہیں، ٹرانسپورٹرز کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافرکی ٹکٹس بک نہ کریں، شہریوں کے تعاون سے ہی ہم کورونا کی وبا کے پھیلاؤکو روک سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے دیگر صوبوں سے سندھ آنے والے تمام مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ لانےکی ہدایت کی ہے جب کہ ڈرائیورز اور کنڈیکٹرزکو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کا کہا گیا ہے۔