14مہمان بری طرح جھلس گئے۔فائل فوٹو
14مہمان بری طرح جھلس گئے۔فائل فوٹو

سیلفی لینے والے11افراد آسمانی بجلی کی بھینٹ چڑھ گئے

بھارتی ریاست کے درالحکومت جے پور میں عامر قلعے کے واچ ٹاور پر سیلفی لینے والے11افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بین لاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے دوران تقریبا 27 افراد قلعے کے مینار اور دیوار پر موجود تھے،جن میں سے11 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم کچھ سیاہ زمین پر کود پڑے اور زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد جوان تھے جو بطور سیاح علاقے کا دورہ کررہے تھے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ہی راجستھان کے دوسرے حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید نو افراد کی موت واقع ہوئی۔