لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جذباتی ہو گئے اورکہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا ، یہ خالہ جی کا واڑہ نہیں تھا ۔
شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوڈ شیڈنگ کا عذاب ورثے میں ملا جب 16,16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی ، لوگ ہاتھ سے پنکھا جھلتے تھے ، میں نے خود مینار پاکستان کے سایہ میں بیتھ کر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا تھا ۔ نواز شریف کے ساتھ مل کر دن رات محنت کی اور مختلف پاور پلانٹس لگائے ، دن رات پاور پلانٹس کو چلانے کیلیے کام مکمل کئے جس کے بعد پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہوا ۔
شہباز شریف نے ایک بار پھر خود پر لگے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔