گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔فائل فوٹو

کراچی میں کرونا کیسزکی شرح 13.04 فیصد ریکارڈ

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیس آنے کی شرح 13.04 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5129 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 669 افرادمیں کورونا مثبت آنے کی تصدیق ہوئی اوراس طرح شہر میں مثبت کیسز کی شرح 13.04 فیصد رہی۔

ترجمان کے مطابق حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 4.65 اور سندھ کے دیگر اضلاع میں 1.98 فیصد رہی جب کہ صوبے بھر میں یہ شرح 5.91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے باعث 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔