وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کشمیرعمران خان کا ہے اور ہر کشمیری عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ 3 مرتبہ الیکشن چوری کرکے اقتدار میں پہنچی۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا وکیل، سفیر اور بہادرترجمان ہے۔ عمران خان دنیا بھر میں مودی کا انتہا پسند چہرہ بے نقاب کرچکے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کامزید کہنا تھا کہ کشمیری عمران خان کا ہےاور تمام کشمیری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر کشمیری عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتا ہے۔