حفیظ شیخ نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا۔فائل فوٹو
حفیظ شیخ نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا۔فائل فوٹو

یوسف رضا گیلانی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ، الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن عالیہ حمزہ کی درخواست بحال کر دی ۔

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری کے وکیل بیرسٹر علی ظفرنے دلائل دیے، بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ ویڈیو میں موجود ارکان قومی اسمبلی کو فریق بنانے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ عبوری حکم کے مطابق کیس کو آگے بڑھاتے ہیں ۔

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ سب ارکان  اسمبلی ہمارے لیے قابل احترام ہیں ،یوسف رضاگیلانی اس وقت اہم عہدے پر ہیں ،ارکان قومی اسمبلی کے جواب پر مخالف فریقین نے اعتراضات کیے ۔وکیل علی حیدر گیلانی نے کہا کہ حفیظ شیخ نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ جمیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب کو ہم تسلیم کرتے ہیں ۔ ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ دستخط کے معاملے کو ختم کر کے کیس کو آگے بڑھانا چاہیے  اور عالیہ حمزہ کی درخواست بحال کر دی ۔