جرمنی میں سیلاب نے ملک کے مغربی حصوں میں تباہی مچا دی ، اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیلاب سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں لا پتہ ہیں ۔
جرمنی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے مغربی حصے میں تباہی مچ گئی ، گھر اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ متعدد علاقے زیر آب آگئے ، بارشوں اور سیلاب سے بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، متعدد علاقوں میں ٹرین سروس معطل ہو گئی ۔
طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث شاہراہیں تباہ ہو گئیں، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، مکانات مسمار ہو گئے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
سیلابی صورتحال کے باعث ڈسلڈوف اور ہاگن شہروں میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے ،ان علاقوں میں 300 اہلکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے ۔